Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ کمپنی کونسل کا اجلاس، نئے سربراہ کا تقرر

’کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں ایئرپورٹ پر مسافروں کے ازدحام کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: الوطن)
جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے کونسل نے کل ہفتہ کو غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جس میں مسافروں کے ازدحام کا جائزہ لیا گیا اور حل کے متعدد پہلوؤں پر غور کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کونسل نے جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے سی ای او ریان طرابزونی کو سبکدوش کرتے ہوئے ایمن بن عبد العزیز ابو عبادہ کو عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے نئے سربراہ ایمن بن عبد العزیز ابو عبادہ کو 28 سال کا تجربہ ہے۔
وہ متعدد عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ ریاض ایئرپورٹ کمپنی میں آپریشنل شعبے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

شیئر: