Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کےلیے نئی ہدایت

9 مئی سے 22 جون تک دبئی ایئرپورٹ کا ایک حصہ استعمال ہوگا( فوٹو وام)
دبئی ایئرپورٹس کارپوریشن نے کہا ہے کہ’ 9 مئی سے 22 جون 2022 کے درمیان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے شمالی حصے کی تجدید کا کام ہوگا‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی ایئرپورٹس کارپوریشن کا کہنا ہے کہ’ جو مسافر 9 مئی سے 22 جون تک دبئی کے کسی بھی ایئرپورٹ سے سفر کررہے ہوں وہ متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کرکے یہ دریافت کرلیں کہ انہیں کس ٹرمینل سے سفر کرنا ہے‘۔ 
دبئی ایئرپورٹس کارپوریشن نے بیان میں کہا کہ’ 9 مئی سے 22 جون تک دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا صرف ایک حصہ استعمال ہوگا اور پروازوں کی تعداد کم ہوجائے گی‘۔
’ہفتے میں ایک ہزار سے زیادہ پروازیں دبئی ورلڈ سینٹرال (ڈی ڈبلیو سی) کی جانب موڑ دی جائیں گی۔ بیشتر پروازیں فلائی دبئی، سپائس جیٹ اورانڈیگو فضائی کمپنیوں کی ہوں گی‘۔

شیئر: