Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : جنگی محاذ سے رپورٹنگ پر عرب خواتین فورم

محاذ جنگ پر خواتین رپورٹنگ میں مردوں سے قدرے مختلف ہوتی ہیں۔ عرب نیوز
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر السعود نے دبئی میں شروع ہونے والے عرب خواتین فورم  سے خطاب کیا ہے۔
عرب نیوز کی اسسٹنٹ ایڈیٹر انچیف نور نوگالی نے بھی عرب ویمن فورم میں جنگی محاذ سے رپورٹنگ کے سیشن میں خیالات کا اظہار کیا ہے، اس سیشن میں ہونے والی گفتگو میں سکائی نیوز کی رپورٹر عریز محمود اور الحدث کی سینئر نیوز اینکر کرسٹیان بیسری نے بھی حصہ لیا۔
لبنانی صحافی کرسٹیان بیسری نے فورم  میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ خواتین جنگ کی کوریج کے لیے موزوں نہیں کیونکہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں جذباتی اور حساس ہوتی ہیں۔
الحدث کی سینئر نیوز اینکر نے مزید کہا کہ ایک فوجی نے مجھے بتایا کہ خواتین کو جنگ کے علاقے میں نیوز کوریج نہیں کرنی چاہیے۔
وہ  فوجی مجھے قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مجھے جنگ کی کوریج کرنے کے لیے یہاں نہیں رکنا چاہیے، یہ مشرق وسطیٰ کی ذہنیت نہیں بلکہ ہر جگہ ایسا ہی ہے۔
کرسٹیان بیسری کا کہنا ہے کہ اب زمانہ بدل چکا ہے اور اس وقت خواتین کو جنگ کی کوریج کے زیادہ مواقع مل رہے ہیں۔

لوگ سمجھتے ہیں خواتین مردوں کے مقابلے میں جذباتی اور حساس ہوتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ڈسکشن سیشن کے دوران سکائی نیوز کی رپورٹرعریز محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محاذ جنگ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے صحافیوں کے ذہنوں میں خوف ضرور   رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ہمت کی ایک حد ہوتی ہے۔ جب آپ جنگ کی کوریج کے لیے محاذ کی طرف جا رہے ہیں تو آپ کو ایک انجانا سا خوف تو ہوتا ہے لیکن ہمیں اس خوف کوقابو میں رکھنا چاہیے۔
سکائی نیوز کی رپورٹر عریز کا یہ بھی کہنا ہے کہ محاذ جنگ پر خواتین رپورٹنگ میں مردوں سے قدرے مختلف ہوتی ہیں کیونکہ ان میں صحافتی مواد کی تخلیق کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کا عنصر قدرے مختلف ہوتا ہے۔

شیئر: