Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزارت خزانہ کی ٹیم دوحہ روانہ

وزارت خزانہ کی ٹیم آج رات دوحہ روانہ ہورہی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات بدھ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو رہے ہیں۔
منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’خزانہ ڈویژن کی ٹیم آج رات آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ مشاورت کے لیے دوحہ روانہ ہو رہی ہے۔‘
وزارت خزانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’اجلاس کل سے شروع ہوں گے۔‘
واضح رہے پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت آنے کے بعد پہلی بار مذاکرات پچھلے ماہ اپریل میں ہوئے تھے۔
مذاکرات کے بعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مالیت اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ آئی ایم ایف ’بڑی حد تک راضی ہوگیا ہے۔‘

دوسری جانب آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پالیسیوں پر مثبت اجلاس ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہمارا اس بات پر اتفاق ہوا کہ بغیر فنڈ کے سبسڈیز کو واپس کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے پروگرام کے ساتویں جائزے میں تاخیر ہوئی۔‘

شیئر: