Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون ملازمہ کو ڈیوٹی کے دوران بیٹھنے سے منع کرنے پر کارروائی 

’خواہ گاہک ہوں یا نہ ہوں خواتین دوپہر دو بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کھڑا رہنا پڑتا ہے‘ ( فوٹو: سیدتی)
ریاض میں واقع ایک شاپنگ مال میں ملازمت کرنے والی سعودی خاتون کو ڈیوٹی کے دوران بیٹھنے سے منع کرنے پر تجارتی مرکز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک شہری کی ٹویٹ پر وزارت ہیومن ریسورسز نے مداخلت کی ہے۔
ٹوئٹر پر شہری نے کہا ہے کہ ’ریاض کے ایک مال کی متعدد دکانوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین کو بیٹھنے سے منع کیا جاتا ہے‘۔
’خواہ گاہک ہوں یا نہ ہوں انہیں دوپہر دو بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کھڑا رہنا پڑتا ہے‘۔
شہری نے کہاہے کہ ’تجارتی اداروں کی غیر ملکی انتظامیہ کی طرف سے سعودی ملازموں کے ساتھ ناروا سلوک مداخلت کا تقاضا کرتا ہے‘۔
ٹوئٹ وائرل ہونے پر وزارت ہیومن ریسورسز نے کارروائی کرتے ہوئے جوابی ٹویٹ کیا ہے کہ ’فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اداروں کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ تجارتی اداروں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ ملازمین کو مناسب ماحول فراہم کریں‘۔

شیئر: