Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نے مردان یونیورسٹی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف نے مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ایک بیان میں انہوں نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ریاست کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ واقعہ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس جرم کی مذمت میں متحد ہو۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لئے اتحاد کا مظاہر ہ کرے۔انہوں نے کہا کہ کوئی باپ اس خوف سے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی نعش واپس آئے گی۔دریں اثناءخیبرپختونخوا حکومت نے وا قعہ کی عدالتی انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے سمری پشاورہائی کورٹ کو بھیج دی۔ چیف جسٹس عدالتی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کریں گے۔ ایف آئی آر میں نامزد 8 ملزمان کو مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

شیئر: