Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج کے دو اعلیٰ افسران کے ناموں سے چلائے جانے والے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک

بلاک کیے گئے جعلی اکاؤںٹس ایک سیاسی جماعت سے منسلک افراد چلا رہے تھے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوج کے اعلیٰ افسران کے ناموں سے چلائے جانے والے دو ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
جمعرات کو سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جو فوج کے سینیئر افسران کے نام استعمال کر کے ایک خاص سیاسی بیانیے کو آگے بڑھا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ان جعلی اکاؤنٹس سے شیئر کی جانے والی پوسٹ اور بیانات سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے دونوں جعلی اکاؤنٹس بند کیے جانے کے بعد ان کو چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ہزاروں جعلی اکاؤنٹس بنائے جانے کا الزام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر لگاتی رہتی ہیں۔

شیئر: