Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کی مالی معاونت: انڈین عدالت نے یسین ملک کو مجرم قرار دے دیا

یسین ملک کے گروپ نے 1994 میں مسلح جدوجہد ختم کر دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی عدالت نے علیحدگی پسند کشمیری رہنما یسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے کیس میں مجرم قرار دیا ہے اور سزا کا اعلان 25 مئی کو ہو گا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے علاوہ دہشت گرد کارروائیاں کرنے، دہشت گرد تنظیم کا حصہ بننے اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔
یسین ملک نے کیس کے ٹرائلز کے دوران نے ان الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ جھوٹا اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔ اگر آزادی کی جدوجہد جرم ہے تو میں یہ جرم کرنے اور اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔‘
یسین ملک کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پہلا باغی گروہ تھا جو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سامنے آیا۔ اس نے آزاد اور متحد کشمیر کی حمایت کی۔ اس گروپ نے 1994 میں مسلح جدوجہد ختم کر دی تھی۔
 

شیئر: