Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کا پھول میلہ ختم، دس لاکھ کے قریب زائرین کی آمد

سالانہ میلے کا افتتاح 6 مئی کوکیاگیا تھا جو دوہفتے جاری رہا(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف کا فلاورفیسٹول دوہفتے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ میلے میں دس لاکھ کے قریب شائقین نے شرکت کی۔ فلاورفیسٹول میں بنایا گیا گلدستہ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق طائف میونسپلٹی کے ڈائریکٹرتعلقات عامہ فایز الثبیتی نے بتایا کہ سالانہ پھول میلہ وزارت ثقافت کی زیرنگرانی بلدیہ طائف کے تعاون سے 6 مئی کو منعقد کیا گیا تھا۔ میلے میں شائقین کی تفریح کے لیے 50 اسٹیج شوز بھی پیش کیے گئے جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔
الثبیتی نے مزید کہا کہ امسال میلے میں تیارکیے گئے گلدستے کو دنیا کا سب سے بڑا گلدستہ قراردیا گیا جس کی لمبائی 12.129 میٹر، چوڑائی 7.98 میٹراوراونچائی 1.297 میٹرتھی ۔ گلدستے کو84 ہزار 450 گلاب کے انواع واقسام کے پھولوں کو سجایا گیا تھا۔ گلدستے کی تیاری میں 190 سے زیادہ نوجوان مرد وخواتین نے حصہ لیا۔

دنیا کے سب سے بڑے گلدستے کو گنیزبک میں شامل کرلیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)

بلدیہ کی جانب سے پھلوں کے قالین کی تیاری میں گلاب کے 8 لاکھ پودے فراہم کیے گئے جسے 3 لاکھ میٹرمربعد کے رقبے پربنایا گیا۔
گلاب کے پھولوں سے تیارکیا گیا یہ ’قالین‘ زائرین میں غیرمعمولی طورپرمقبول رہا۔ فلاورفیسٹول میں ’ڈانسننگ فاونٹن‘ کے شوز کو بھی زائرین نے بے حد سراہا ۔

فلاورکارپٹ کی تیار میں گلاب کے 8 لاکھ پودے استعمال کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)

فلاورفیسٹول میں گلاب کی کاشت ، عرق سازی اوراسکے پودوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے معلوماتی پروگرامز بھی پیش کیے گئے

شیئر: