پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کی شناخت استعمال کرنے پر پشاور سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
اردو نیوز کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق ملزم رمیز راجہ کو خیبر پختونخواہ کے ضلع پشاور سے اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ’بدنیتی‘ پر مبنی اور ’مذموم‘ مہم چلارہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوئرز کی تعداد کم کیوں ہو رہی ہے؟Node ID: 667916
-
’بوٹس کے خاتمے تک ٹوئٹر خریدنے کی بات آگے نہیں بڑھے گی‘Node ID: 669296
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ’انہوں (ملزم) نے معزز وزیراعظم کا نام اور تصویر اپنی ڈسلپے پکچر اور نام کے طور پر استعمال کیا اور عوام کی نگاہ میں ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔‘
ایف آئی اے کے مطابق ملزم رمیز راجہ کی جانب سے کی گئی کچھ ٹویٹس میں ’ہتک آمیز زبان‘ کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
اس گرفتاری کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر عمر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
Dissent is welcome. Disinformation is not.
Person behind this account (RameezRajaLive) has been traced & apprehended for impersonating the PM & misleading the people.
He confessed it and a case u/s 16, PECA 2016 r/w 419, 505 PPC has been registered.
Law to take its course. pic.twitter.com/7XgPtG52Ol
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 23, 2022