Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مہمان نوازی کی صنعت وژن سے حقیقت کی جانب

یہ شعبہ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ فوٹو عربین بزنس
سعودی وژن2030 کا ہدف حاصل کرنے کے لیے یہاں آنے والے زائرین اور سیاحوں کی ضروت کے مطابق ہوٹلوں کے 3لاکھ 10ہزار کمروں کی گنجائش پوری کرنے کے لیے110 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گلوبل پراپرٹی کنسلٹنسی نائٹ فرینک کی تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں ہاسپیٹلٹی کے شعبہ میں ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

مہمان نوازی کے شعبے میں ترقی سے منسلک دیگر شعبے بھی آگے آئیں گے۔ فوٹو ٹوئٹر

رئیل سٹیٹ کنسلٹنٹ کمپنی نائٹ فرینک میں مڈل ایسٹ ریسرچ کے سربراہ فیصل درانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مہمان نوازی کی صنعت اب وژن سے حقیقت کی طرف بڑھ رہی ہے۔
فیصل درانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مہمان نوازی کے تصور کو آگے بڑھانےکے لیے یہ ہدف اضافی ہوٹلوں اور مزید کمرے فراہم کرنے سے بھی آگے ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ان سب مقامات پر مہمانوں کی دیکھ بھال اور احتیاط کے ساتھ بھرپور توجہ کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے  یہ بھی واضح کیا کہ ہوٹل آپریٹرز مستقبل میں  نیوم جیسے پروجیکٹس میں جہاں  ہوٹلوں کے تقریبا 80 ہزار کمروں کی ضرورت کا تخمینہ ہے وہاں محفوظ  ماحول اور بہترین خدمات پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ بھی رکھیں گے۔

 مہمانوں کی دیکھ بھال پر توجہ دینا بھی اہم ضرورت ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں لگژری ہوٹل انڈسٹری میں منفرد پہچان رکھنے والےAccor گروپ سب سے بڑے ہوٹل روم آپریٹر کے طور پر اپنا مقام بنائے گا، تقریباً 28 ہزار کمرے اس گروپ کے زیر انتظام ہوں گے۔
ہلٹن ہوٹلزوژن2030 کے ہدف کے حصول میں اپنے ہوٹلوں میں کمروں کی تعداد تقریباً 19 ہزار کے قریب لے جاکر مملکت میں دوسرے سب سے بڑے ہوٹل برانڈ کے طور پر ابھرنے کے لیے موجودہ پانچویں مقام سے آگے بڑھے گا۔

اسے مہمان نوازی کے سنہری دورکی جانب اہم قدم قراردیا گیا ہے۔ فوٹو عربین بزنس

ہوٹل انڈسٹری کےعہدیدار تراب سلیم نے مملکت میں ہاسپیلٹی کے شعبے میں جاری ترقی کو 'سعودی عرب میں مہمان نوازی کا سنہری دور' کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔
تراب سلیم نے کہا ہے کہ کنگڈم نے جس وسیع تعداد میں ہوٹلوں کے کمروں کا منصوبہ بنایا ہےاس  کے بعد یہاں بہت مواقع میسر ہوں گے اور یہ خطے میں اب تک دیکھی جانے والی سب سے بڑی ہوٹل انڈسٹری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہمان نوازی کے شعبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک دیگر صنعتوں میں بھی اضافہ ہوگا جو سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو پورا کریں گی۔
 

شیئر: