Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دبئی میں جمعے سے 3 روزہ ’بگ سیل‘ کا اعلان، 90 فیصد تک رعایت

غیرمعمولی رعایت پر خریداری کی جا سکتی ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں 3 دن کے لیے ’بگ سیل‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جمعہ 27 سے اتوار 29 مئی 2022 تک شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز میں غیرمعمولی رعایت پر خریداری کی جا سکتی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ریٹیل اور فیسٹول کے ادارے  نے اس حوالے سے بتایا کہ دبئی کے باشندوں اور سیاحوں کوعالمی تجارتی برانڈز کی اشیا سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ اس میں 90 فیصد تک رعایت ملے گی۔ 
دبئی کے تجارتی مراکز اور بازاروں نے تین روزہ ’بگ سیل‘ کے دوران مختلف قسم کی رعایتیں دینے کا عندیہ دیا ہے۔
صارفین کو خریدے ہوئے سامان کی قیمت واپس ہوسکتی ہے۔ مختلف انعامات بھی اس حوالے سے دیے جائیں گے۔ ملکی اور بین الاقوامی  برانڈز کے ملبوسات، خوشبویات اور مختلف اشیا بہت کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔
فیشن کی دنیا کے شائقین اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ الیکٹرانک آئٹمز پر بھی رعایت ہوگی۔ 
بعض تجارتی مراکز نے 25 سے 50 فیصد، دیگر نے 25 سے 35 فیصد جبکہ اکثر نے 25 سے 75 فیصد اور 90 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک ہزار 400 درہم یا اس سے زیادہ کا سامان خریدنے پر خصوصی رعایت ہوگی۔ 

شیئر: