Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 25 مئی کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ انٹربینک کلوزنگ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ 201.92 روپے رہا۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 53.83، اماراتی درہم 54.97، کویتی دینار 660.20، عمانی ریال 524.48، بحرینی دینار 535.60 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 253.42 روپے رہی۔
25 مئی کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 202 اور قیمت فروخت 204 روپے جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 53 اور قیمت فروخت 54 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 54 اور قیمت فروخت 55.3 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 249 اور قیمت فروخت 253 روپے رہی۔

شیئر: