Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی بر آمدات میں 29.4 فیصد اضافہ

’2022 کی پہلی  چوتھائی میں برآمدات کا حجم 77.8 بلین ریال ہے‘ (فوٹو: الاقتصادیہ)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدت میں 29.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اضافہ سال رواں 2022 کی پہلی چوتھائی میں ہوا ہے جس کا تقابل 2021 میں مماثل مدت سے کیا گیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’2022 کی پہلی  چوتھائی میں برآمدات کا حجم 77.8 بلین ریال ہے جبکہ گزشتہ سال مماثل مدت میں یہ 60.1 بلین ریال تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تیل کے علاوہ مصنوعات کی برآمدات میں مذکورہ اضافہ ری ایکسپورٹ پر بھی ہوا ہے جس کامارچ میں حجم 25.185 ملین ریال ہے جبکہ یہ گزشتہ سال 22.467 ملین ریال تھا‘۔
’ صرف اس مد میں مارچ سال رواں کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.4 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
 

شیئر: