Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سات غیر ملکی گرفتار

ملزمان نے سیکیورٹی گاڑیوں کےلیے مخصوص آلات اپنی گاڑیوں پرلگائے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں 7 افراد گرفتار، سیکیورٹی ادارے کی گاڑی کی نقل بنا کروڈیووائرل کی تھی 
ریاض پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے  نظام سے آراستہ گاڑیاں استعمال کرنے والے 5 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ اردن کے 5 اور شام کے دو شہری عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اپنی گاڑیوں میں سیکیورٹی فورسز کے آلات نصب کیے ہوئے تھے۔ وہ نمود و نمائش کے لیے گاڑیوں کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کررہے تھے۔ 
پولیس نے بتایا کہ وڈیو کلپ کی مدد سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ساتوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے وہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں جن پر وہ غیر قانونی طریقے سے سیکیورٹی فورس کے آلات نصب کیے ہوئے  تھے۔ 
پولیس نے بتایا کہ غیرملکیوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: