Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان کے فوجی رہنما نے ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کردیا

گزشتہ برس 25 اکتوبر کو ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی ( فائل فوٹواے ایف پی)
سوڈان کے فوجی رہنما جنرل عبد الفتاح البرہان نے اتوار کو ایک حکم نامے کے ذریعے  ملک میں ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے جو انہوں نے گزشتہ برس 25 اکتوبر کو فوجی بغاوت میں اقتدار پر کنٹرول کے بعد نافذ کی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق عبوری خود مختار کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ فیصلہ نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کی غرض سے  کیا گیا ہے تاکہ عبوری دور میں استحکام حاصل کیا جاسکے‘۔
سلامتی اور دفاعی کونسل نے اس سے قبل ایمرجنسی کے خاتمے اور اس کے تحت گرفتار تمام نظر بند افراد کو رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔

شیئر: