Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بسمہ معروف کو بیٹی کے ساتھ ٹھہرنے کی اجازت

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے سری لنکا ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے ہرا دیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کرٹ بورڈ نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے کپتان بسمہ معروف اور ان کی فیملی کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں قائم کامن ویلتھ گیمز ویلیج میں ٹھہرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ ایونٹ کے دوران اپنی شیرخوار بچی کے ساتھ رہ سکیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میڈیا میں بسمہ معروف کی بیٹی کو کامن ویلتھ گیمز ویلیج میں ٹھہر نے کی اجازت نہ دینے کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن پر تنقید ہورہی تھی۔ اس فیصلے کے بعد بسمہ معروف کو ٹورنامنٹ کے دوران گیمز ویلیج سے باہر قیام کرنا پڑتا۔
پاکستان ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان آئرلینڈ کے خلاف میچ 16 اور 24 جولائی کو کھیلے گا جب کہ بربڈوس، انڈیا اور آسٹریلیا کے خلاف میج بالترتیب 29 جولائی، 31 جولائی اور تین اگست کو کھیلے گا۔
بدھ کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بسمہ معروف نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان سری لنکا کے خلاف فتح یاب رہا۔
پی سی بی ویمن کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک کا اس فیصلے کے بعد کہنا تھا ’میں بسمہ معروف کو اپنی بیٹی کے ساتھ گیمز ویلیج میں ٹھہرنے کی اجازت دینے پر کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس کی وجہ سے بسمہ اب اپنی شیرخوار بچی کے لیے پریشان ہوئے بغیر اپنی گیم پر توجہ دے سکیں گی۔‘

بدھ کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بسمہ معروف نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔(فوٹو: ٹوئٹر)

پی سی بی کی پالیسی کے مطابق وہ اپنی بیٹی اور ماں کے ساتھ سفر کر سکتی ہے۔ رواں سال نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بسمہ معروف کی فیملی ان کے ساتھ رہی۔
پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے سری لنکا ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے ہرا دیا تھا۔
چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران نہ صرف ہمارے سینیئر کرکٹرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا بلکہ نئے پلیرز نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی 24 سال بعد واپسی ہورہی ہے جس میں ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ شامل کیا گیا ہے۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف فتح 
بدھ کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے سری لنکا ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے ہرا دیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 169 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ چھاماری اتاپتو نے 25 اور پراساداری کارونا رتنے نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہی۔ پاکستان کی جانب سےعلام فاطمہ نے چار جب کہ  فاطمہ ثنا سعدیہ قبال نے دو دو کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے ہدف 41.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 76 اور کپتان بسمہ معروف نے ناقابل شکست 62 رنز بنائے۔
 

شیئر: