Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: گاڑی پر کنکریٹ بلاک گرنے کا واقعہ لوگوں میں بحث کا موضوع

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کنگ عبداللہ روڈ پر ریاض ٹرین کے ایک پل کے نیچے سے گزر رہی تھی۔ (فوٹو سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرین کے پل سے مقامی شہری کی گاڑی پر کنکریٹ بلاک گرنے کا واقعہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ۔ 
اخبار  24 کے مطابق حادثے میں متاثرہ سعودی خاتون کی بہن ترکیہ الاسمری نے کنکریٹ بلاک گرنے کے واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’بہن کا بایاں ہاتھ کہنی کی جانب سے زخمی ہوا ہے، وہ اس وقت شدید  تکلیف میں ہے۔ حادثے کے بعد ریاض ٹرین کے عہدیداروں نے خیریت دریافت کرنے کے لیے ٹیلیفونک رابطے کیے۔‘
ریاض ٹرین کے ایک عہدیدار نے متاثرہ خاندان کی عیادت کی۔ میونسپلٹی کے عہدیداروں نے بھی حادثے میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی۔
الاسمری نے بتایا کہ اس کی بہن زخم کی وجہ سے اپنے ہاتھ کو حرکت نہیں دے پا رہی ہے۔ وہ اپنے بچے کی دیکھ بھال سے بھی محروم ہے۔ جبکہ بچہ بھی تکلیف میں ہے۔ 
الاسمری کا کہنا ہے کہ ہسپتال نے اتنے بڑے زخم کے باوجود بہن کے لیے صرف تین دن کی چھٹی لکھی ہے۔
الاسمری نے حکام سے اپیل کی کہ ’وہ انسانی بنیادوں پر اس کی بہن، بھانجے اور ملازمہ کی مکمل صحت اور نگہداشت کا انتظام کریں اور کنکریٹ بلاک گرنے سے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کریں۔‘
الاسمری نے مزید بتایا کہ بہن کی ملازمہ کا آپریشن ہو رہا ہے۔ وہ عقبی نشست پر تھی۔ اسے کم از کم ایک سال تک آرام کی ضرورت ہوگی۔
الاسمری نے بتایا کہ اس کی بہن ذہنی صدمے میں ہے۔ ’ریاض میونسپلٹی کے عہدیداروں نے بھی رابطے کیے۔ ریاض ٹرین کا نمائندہ عیادت کے لیے ہسپتال آیا۔ اللہ کا کرم تھا جو میری بہن اور اس کی فیملی یقینی موت سے بال بال بچ گئے۔‘
حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کنگ عبداللہ روڈ پر ریاض ٹرین کے ایک پل کے نیچے سے گزر رہی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: