Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسماء الاسد کی برطانوی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں قانون سازوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ کو برطانوی شہریت سے محروم کردیا جائے کیونکہ وہ حالیہ جنگ کے دوران اپنے شوہر کی حکومت کی مسلسل حمایت کررہی ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹ کے خارجہ امور کے ترجمان ٹام بریک نے پیر کو الزام لگایا کہ صدر کی اہلیہ ظالمانہ حکومت کا دفاع کررہی ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مختلف ملکوں پر زور دیا کہ وہ بشار کو روکنے کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں تاہم برطانوی حکومت بشار کی اہلیہ اسماء الاسد کو یہ کہہ سکتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی حکومت کی بربریت سے روکیں یا پھر اپنی شہریت کے خاتمے کیلئے تیار ہوجائیں۔

شیئر: