Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گاڑی پر کنکریٹ بلاک گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض ٹرین پروجیکٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ کنگ عبداللہ روڈ پرانڈر پاس سے گزرنے والی گاڑی پر میٹرو کے پل سے کنکریٹ بلاک گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض ٹرین پروجیکٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ گاڑی پر کنکریٹ بلاک گرنے سے گاڑی میں موجود خاتون، اس کا بچہ اور ملازمہ زخمی  ہوئے تھے‘۔ 
انتظامیہ  نے بیان میں کہا کہ ’کنگ عبداللہ روڈ پرانڈر پاس سے گزرنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ کام متعلقہ اداروں اور ذمہ دار کمپنیوں کے تعاون سے کیا گیا ہے‘۔
 ریاض میں ٹرین کے پل سے مقامی شہری کی گاڑی پر کنکریٹ بلاک گرنے کا واقعہ گزشتہ منگل سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
صارفین واقعہ پرخدشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ضروری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شیئر: