Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پسوڑی برٹنی تک پہنچ گیا‘ امریکہ میں بھی مقبول

کوک سٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کا اب تک کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا ’پسوڑی‘ پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں سنے جانے کے بعد اب امریکہ کے گلوکاروں میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔
’پرنسز آف پاپ‘ برٹنی سپیئرز نے پسوڑی گانے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے بعد کوک سٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار خان زلفی اور ’پسوڑی‘ کے گلوکار علی سیٹھی نے برٹنی سپیئرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر خیالات کا اظہار بھی کیا۔
اتوار کو امریکی گلوکارہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر سمال کچن میں ’پین کیک‘ بنانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں کوک سٹوڈیو کا گانا پسوڑی سنا جا سکتا ہے۔
برٹنی سپیئرز نے گانے کی ویڈٰیو شیئر کرتے ہوئے گانے کا نام، اس کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کو مینشن بھی کیا۔
کوک سٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار زلفی نے برٹنی سپیئرز کی ویڈیو پر لکھا ’یہ جان کر اچھا لگ رہا ہے کہ ہمارے گانے  مختلف ثقافتوں اور ان کے لوگوں میں بھی سنے جا رہے ہیں۔‘
 
علی سیٹھی نے بھی برٹنی سپیئرز کی جانب سے شیئر کی گئی ان کے گانے پسوڑی کی ویڈیو پر خوشگوار حیریت کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس گانے کو ٹوئٹر تک پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔

برٹنی سپیئرز نے اپنی پوسٹ میں علی سیٹھی اور شے گل کو مینشن بھی کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

صارف پرویش نے’بھائی، پسوڑی برٹنی تک پہنچ گیا ہے۔‘
یاد رہے اس سے قبل ڈچ گلوگار نے بھی پسوڑی گانے کو ری میک کیا جس کو بہت پسند کیا گیا۔
اس کے علاوہ انڈٰیا کے متعدد ڈانسرز نے پسوڑی گانے پر ڈانس کی ویڈیوز بنائی ہیں۔ جس میں انہوں نے ڈانس کے ذریعے گانے کا تھیم سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

شیئر: