Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مخالف سمت میں ٹرک کی کئی گاڑیوں سے ٹکر، ڈرائیور گرفتار 

مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض شاہراہ پر مخالف سمت میں ٹرک  کی کئی گاڑیوں سے ٹکر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ریاض ریجن میں روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس نے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے جو پٹرول سٹیشن سے متصل جنرل سٹور سے کھانے پینے کی اشیا چوری کرکے مخالف سمت میں ٹرک چلاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ مقامی شہری نے مخالف سمت میں ٹرک چلاتے ہوئے ریاض ریجن کی القویعیہ کمشنری کی الجلہ تحصیل میں شاہراہ سے گزرنے والی تین گاڑیوں کو ٹکر بھی ماری تھی۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امن عامہ کے اہلکار مخالف سمت میں چلنے والے ٹرک ڈرائیور کا تعاقب کررہے ہیں۔ ناکہ بندی کرکے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

شیئر: