Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ ،پاکستانی عازمین کی پرواز مدینہ منورہ ایئرپورٹ پہنچ گئی

روٹ ٹو مکہ پروگرام میں ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
  پاکستان سےعازمین حج  کی پہلی پرواز’روٹ ٹو مکہ‘ پروگرام کے تحت اسلام آباد سے مدینہ  منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
مدینہ منورہ ریجن پاسپورٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل خٓلد العتیبی اور پروگرام میں شامل اداروں کے نمائندوں نے عازمین حج کا خیر مقدم کیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستان سے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت عازمین دوسری مرتبہ آرہے ہیں۔ روٹ ٹو مکہ پروگرام میں ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ 
 پروگرام کا مقصد عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔جن ممالک کے عازمین اس کے تحت سفر کرتے ہیں انہیں آن لائن حج ویزا جاری ہوتا ہےا ان کے اپنے ملک میں فنگر پرنٹس لیے جاتے ہیں۔ امیگریشن  اور سامان کی کارروائی بھی ان کے ملک میں ہی انجام دی جاتی ہے۔
حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کا اطمینان بھی سفر سے قبل کرلیا جاتا ہے
عازمین حج مملکت پہنچنے پرایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں بسوں کے ذریعے پہنچا دیے جاتے ہیں۔ ان کے لیے سپیشل ٹریک ہوتے ہیں۔ متعلقہ ادارے ان کا سامان ان کی رہائش پر پہنچانے کا انتظام کرتے ہیں۔

شیئر: