Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیکی بلائنڈرز کا سیزن 6، ’میں اسے دوبارہ سے دیکھوں گی اور خوب رؤں گی‘

نئے سیزن کی تمام اقساط اس وقت نیٹ فلیکس پر ٹرینڈ کر رہی ہیں جنھیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
20 ویں صدی میں انسانی آنکھ نے تقریباً ہر چیز کو دیکھا ہے۔
کہیں ملک آزاد ہوئے تو کہیں جنگوں نے تباہی مچائی۔ کہیں حکومتیں ٹوٹ گئیں تو کہیں بدمعاش گروہوں کا راج شروع ہوا۔
انھی بدمعاش گروہوں میں ایک گروہ انگلینڈ میں خوف و ہراس کی نشانی بن جاتا ہے جسے لوگ اب بھی ’پیکی بلائندڑز‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
ہم ان سے ملنے 20 ویں صدی تو نہیں جا سکتے لیکن ’پیکی بلائنڈرز‘ ہم سے ملنے نیٹ فلیکس کے ذریعے آ چکے ہیں۔
’پیکی بلائنڈرز‘ کا سیزن 6 نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس سیزن کی کہانی بھی سابقہ سیزن کی طرح کی گینگ کے سربراہ ٹومی شیلبی اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے۔
نئے سیزن کی تمام اقساط اس وقت نیٹ فلیکس پر ٹرینڈ کر رہی ہیں جنھیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
’پیکی بلائنڈرز‘ کے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لز کہتی ہیں ’پیکی بلائنڈرز کا چھٹا سیزن آ چکا ہے۔ میں اسے دوبارہ سے دیکھوں گی اور خوب رؤں گی۔ آخری مرتبہ انہیں دیکھنا مشکل تھا۔‘

ایک صارف نے لکھا ’مجھے معلوم ہے میں آج کیا کرنے والا ہوں۔‘

شین کہتے ہیں ’میرے ویک اینڈ کا پلان تیار ہے۔‘

کرینا نے ٹویٹ کیا ’میں اس شو سے بہت پیار کرتی ہوں۔ میں نے تمام 6 سیزن پانچ بار دیکھے ہیں کیونکہ میں انھیں اپنے ٹی وی پر مس کرتی ہوں۔‘

خیال رہے پیکی بلائنڈرز برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا شو ہے جس کے جملہ حقوق نیٹ فلیکس کے بھی پاس ہیں جہاں اسے ایک دن میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

شیئر: