Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی ہائسٹ: سپین کے بعد کوریا کے بینک بھی محفوظ نہیں رہیں گے

24 جون کو منی ہائسٹ کا کورین ریمیک نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نیٹ فلیکس کی مشہور ویب سیریز منی ہائسٹ نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔
منی ہائسٹ کو نیٹ فلیکس کے کامیاب شوز میں شامل کیا جاتا ہے۔
اس شو کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنی طرز کا انوکھا شو ہے جس میں شائقین کو اچھائی یعنی پولیس کے بجائے برائی یعنی چوروں سے زیادہ ہمدردی ہوجاتی ہے۔
چور اور پولیس کی یہ کہانی سپین سے نکل کر کوریا پہنچ گئی ہے۔
24 جون کو منی ہائسٹ کا کورین ریمیک نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والا ہے، جس کے لیے دنیا بھر کے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
منی ہائسٹ کوریا کی کہانی بھی پچھلے منی ہائسٹ جیسی جہاں شاطر چوروں کا گروہ پیسے چوری کرے گا اور پولیس انھیں پکڑے گی۔
نیٹ فلیکس نے 3 جون کو منی ہائسٹ کوریا کا ٹریلرجاری کیا ہے جس پر تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا 'یقین کریں، میں منی ہائسٹ کو دوبارہ دیکھنا چاہوں گا، اگر اسے کوریا والے بنا رہے ہیں تو۔ کورین ڈرامے حالیہ وقت میں شاندار سے شاندار ہوتے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا 'آپ سب پریشان نہ ہوں۔ کورین ڈرامے کبھی مایوس نہیں کرتے'۔
منی ہائسٹ میں کرداروں کے نام بھی بہت منفرد ہیں۔ تمام کرداروں کے نام مختلف شہروں پر رکھے گئے ہیں۔ جیسے ٹوکیو، نیروبی، برلن، ڈینور، ریو، ماسکو وغیرہ ہیں۔
کورین منی ہائسٹ میں بھی کرداروں کے نام شہروں پر ہی رکھے گئے ہیں۔ مشہور کورین ادارکار پارک ہائے سو ڈینور کا کردار ادا کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کورین منی ہائسٹ کے بارے میں خوب بات چیت کی جارہی ہے۔
زین گریس کہتی ہیں 'میں اپنی نئی محبوب قید میں جانے کا انتظار کر رہی ہوں'۔
شیرن کہتی ہیں 'میرے سے ایک نشست میں یہ پورا دیکھنے کا انتظار نہیں ہورہا ہے'۔
دنیا بھر میں کورین ڈراموں کا سحر سر چڑھ  کر بولتا ہے۔
 2021 میں نیٹ فلیکس پر ہی ریلیز ہونے والی کورین ویب سیریز 'سکوڈ گیمز' نے پوری دنیا میں ریکارڈ ٹرینڈ کیا تھا۔

شیئر: