Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں حج سیزن کے دوران سینیٹائزنگ کے لیے تیاریاں

جراثیم کش دواوں کا سپرے کرنے والے آلات کی اصلاح ومرمت کی جا رہی ہے( فوٹو سبق
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین نے حج سیزن کے آغاز پر مسجد الحرام میں جراثیم کش دواوں کا سپرے کرنے والے آلات کی اصلاح ومرمت کا آغاز کردیا ہے تاکہ مشینوں کو رواں رکھاجائے۔ 
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین میں ماحولیات کے تحفظ کی کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے لیے وسیع پیمانے پرتیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
مختلف شعبوں میں کام کے لیے مہیا کی جانے والی مشنری اور دیگر خودکارآلات کی دیکھ بھال اوران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین آلات کا باریک بینی سے معائنہ کررہے ہیں۔ 
مسجد الحرام میں شعبہ تحفظ ماحولیات اوروبائی صورتحال کے انسداد کی کمیٹی کے ذمہ دار حسن بن برکات السوبھری نے بتایا کہ ’اصلاح ومرمت کے شعبے کا کام جراثیم کش دواوں کا سپرے کرنے والے روبوٹس کو مکمل فعال حالت میں رکھنا ہے۔ جس کا مقصد اگرکوئی ایک آلہ خراب ہوتا ہے تو اس کی جگہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طورپرمتبادل فراہم کردیا جائے‘۔ 
جراثیم کش آلات میں ڈالی جانے والے سینیٹائزر کی بھی مستقل بنیادوں پرفراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اہلکاروں کو یہ ذمہ داری تویض کی گئی ہے کہ وہ آلات کی نگرانی کرتے رہیں۔

خصوصی ٹیم مستقل بنیادوں پرکام کرتی ہے( فوٹو سبق)

حسن بن برکات السوبھری نے مزید کہا کہ’ فنی ٹیم مستقل بنیادوں پرکام کرتی ہے جس کےلیے باقاعدہ ذمہ داریوں کا چارٹ ہرٹیم کوفراہم کیاجاتا ہے جس کے مطابق وہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتی ہیں‘۔ 
متعلقہ ٹیمیں مسجد الحرام میں نصب تمام آلات کا یومیہ بنیاد پرمعائنہ کرنے کے بعد ادارے کی مرکزی کنٹرول روم میں ان کے بارے میں رپورٹ دیتی ہیں۔

شیئر: