Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مکان کی چھت پر جا گری مگر کیسے؟

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑی تباہ ہوگئی( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی العیدابی کمشنری کے نواحی علاقے میں حادثے کے بعد گاڑی مکان کی چھت پرجاگری۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ 
سبق نیوز کے مطابق حادثہ رات کے وقت ہوا جب گاڑی ڈرائیور کے قابوسے باہرہو کر ایک ڈھلواں سڑک سے ہوتی ہوئی نشیبی علاقے میں سڑک کے ساتھ  بنے مکان کی چھت پرجا گری۔

امدادی ٹیموں نے کرین کی مدد سے گھر کی چھت سے گاڑی کو اتارا( فوٹو سبق)

حادثے میں گاڑی کا فرنٹ مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔ گاڑی الٹی ہونے سے مکان کی چھت پرہی ٹک گئی جس کی وجہ سے سوار محفوظ رہے۔ ایک بچے کو معمولی زخم آئے ہیں۔ 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور دیگر متعلقہ ادارے کے اہلکار جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔
امدادی ٹیموں نے کرین کی مدد سے گھر کی چھت سے گاڑی کو اتارا۔ حادثے میں مکان کی چھت بھی معمولی متاثر ہوئی ہے۔

شیئر: