Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوجا نے سونو نگم کی مذمت کردی

ممبئی ....اداکار سونو نگم کی جانب سے فجر کی اذان پر توہین آمیز ریمارکس کے بعداداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ نے انکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں روزانہ صبح باندرہ میں اذان اورچرچ کی گھنٹیوں کی آواز سے بیدار ہوتی ہوں۔ اگربتی سلگاتی ہوں اور ہند کے جذبے کو سلام کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ سونو نگم نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں توہین آمیز ریمارکس پاس کئے تھے کہ میں مسلمان نہیں لیکن اذان کی آواز مجھے جگا دیتی ہے جس کے بعد ہند میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ متعدد اداکاروں نے سونونگم کے ٹویٹ کی مذمت کی جبکہ سوشل میڈیا پر ان پر لعن طعن کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں