Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1435 نئےکیسز

کورونا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2306 ہوچکی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے  3 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جمعرات کو کورونا کے 1435 نئے کیسز ریکارڈ  پر آئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 23 ہزار ایک ہوچکی ہے۔

جمعرات کو کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی۔ (فوٹو وام)

کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد 1243 رہے اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار  690 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امارات میں کورونا سے جمعرات کو ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد  2306 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 11 ہزار 742 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: