Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کی 30 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 19 افراد زخمی 

مکینوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا تھا( فوٹو ٹوئٹر ابوظبی پولیس) 
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پولیس نے الزاھیہ علاقے کی 30 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
عمارت کے مکینوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا تھا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس اور فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ 
ابوظبی پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’30 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد جھلس گئے۔ علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔
ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ’ وہ آتشزدگی کے حوالے سے افواہوں میں نہ آئیں جو معلومات سرکاری ذرائع سے دی جارہی ہیں انہی پر بھروسہ کریں‘۔

شیئر: