Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پابندیوں کا خاتمہ، غیرملکیوں کے لیے عربی کا ٹیسٹ اور پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف سمیت سعودی عرب سے ہفتے بھر کی اہم خبریں

’پبلک ٹرانسپورٹ اور جہازوں میں سوار ہونے کے لیے توکلنا دکھانا بھی غیر ضروری ہے‘ ( فوٹو: المواطن)
ماسک کی پابندی کا خاتمہ، غیرملکیوں کے لیے عربی زبان کی قابلیت کا ٹیسٹ اور پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی جامعات میں وظائف سمیت گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب سے پڑھی جانے والی اہم خبریں رہیں۔
ہفتہ رفتہ کے دوران سعودی صحرا میں جان کی بازی ہارنے والے کویتی باپ بیٹے کا واقعہ اور سوڈانی بندرگاہ پر 16 ہزار بکرے سعودی عرب لانے والا جہاز ڈوبنے کی اپ ڈیٹس بھی نمایاں خبروں میں شامل رہی۔

بند مقامات پر ماسک کی پابندی ختم، توکلنا سٹیٹس دکھانا غیرضروری

سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کے احتیاطی تدابیر میں مزید نرمی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے علاوہ بند مقامات(اِن ڈور) میں ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے ضروری تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے تین ماہ بعد تیسری خوراک لی جائے (فوٹو: سبق)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے یہ فیصلہ کورونا کی شرح میں کمی اور ویکسین شدہ افراد کی شرح میں اضافے کے باعث کیا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

غیر ملکیوں کے لیے ’عربی قابلیت‘ ٹیسٹ کا آغاز

سعودی عرب کے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے تشخیصی کمیشن نے وزارت ثقافت کے اشتراک سے غیر مقامی عربی بولنے والوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلے عربی زبان کی اہلیت کے ٹیسٹ کا آغازکیا ہے۔

یہ ٹیسٹ غیر مقامی عرب طلبا کی اہلیت کی سطح  بڑھانے میں مددگار ہو گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج کی جانب سے لیے جانے والے اس ٹیسٹ کا مقصد علاقائی اور عالمی سطح پرعربی زبان کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور حمایت کے ذریعے اسے مزید فروغ دینا ہے جو کہ سعودی وژن 2030 کے ترقی کے ایجنڈے اور اہداف میں سے ایک ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب کا پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں وظائف کا اعلان

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے 25 جامعات میں وظائف کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے 25 جامعات میں وظائف کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے مطابق سعودی عرب کی جامعات میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

کویتی باپ بیٹا سعودی صحرا میں جان کی بازی ہار گئے 

سعودی صحرا میں کویتی شہری اوراس کا بیٹا گرمی اور پیاس کے باعث سعودی صحرا میں جان کی بازی ہار گئے۔

جس روز واقعہ پیش آیا اس دن درجہ حرارت  46 سینٹی گریڈ تھا (فوٹو: العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق کویتی شہری فالح العجمی اور اس کا سات سالہ بیٹا سوید سعودی صحرا ملیجہ کی وادی العجمان میں سفر کررہے تھے۔ یہ مدینہ منورہ سے 480 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کویتی شہری صحرا میں راستہ بھول گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سوڈانی بندرگاہ پر 16 ہزار بکرے سعودی عرب لانے والا جہاز ڈوب گیا

سوڈان کی سواکن بندرگاہ پر 16 ہزار بکرے سعودی عرب لانے والا جہاز’بدرون‘ ڈوب گیا تاہم جہاز کے عملے کو بچالیا گیا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق یہ حادثہ سنیچر اور اتوار کی درمیان شب بحیرہ احمر کے سوڈانی ساحل پر پیش آیا ہے۔

حادثہ بحیرہ احمر کے سوڈانی ساحل پر پیش آیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

سواکن بندرگاہ کے عہدیدارنے بتایا کہ ’بدر ون‘ جہاز پر 15 ہزار800 بکرے لدے تھے جو اتوار کی صبح  ڈوب گیا۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

مملکت میں 99 اشیا پر کسٹم ڈیوٹی بڑھ گئی، ترمیم کی منظوری

سعودی عرب نے قومی مصنوعات اور ملکی زرعی پیداوار کے تحفظ اور حوصلہ افزائی کے لیے 99 اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں ترمیم کی ہے۔

انڈوں پرکسٹم ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد تک کردی گئی۔ (فوٹو: الاقتصادیہ)

الاقتصادیہ کے مطابق زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ محمد الجدعان نے 99 اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب کا طویل ترین سمندری پل کہاں ہے؟

سعودی عرب میں ریڈ سی کمپنی نے کہا ہے کہ ’مملکت کا طویل ترین سمندری  پل مکمل ہوگیا جو تین کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے‘۔

پل کو اعلی ترین عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے (فوٹو: العربیہ)

یہ پل مملکت کے مغربی علاقے میں بحیر احمر کے ساحل کو شوری جزیرے سے جوڑتا ہے۔ یہ ریڈ سی فرنٹ پروجیکٹ کے جزیروں میں سے ایک ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

اس سال تاریخ کا سب سے سستا اور باسہولت حج ہو گا: وزیر مذہبی امور

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا سستا اور باسہولت حج نہیں ہوا جتنا رواں سال کروایا جا رہا ہے جس کے لیے پہلی بار ڈیڑھ لاکھ روپے فی حاجی سبسڈی بھی دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ دین کے عالم کے طور پر جانتے ہیں کہ سبسڈی جائز ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

اسلام آباد میں اردو نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے طے کردہ معاہدوں اور ریٹس کے تحت حج 9 لاکھ 49 ہزار روپے میں ہوتا مگر ان کی کوششوں اور حکومت کی سبسڈی نے اسے کم کر کے چھ لاکھ 64 ہزار کا کر دیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: