Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز نو بجے بند کرنے کا اعلان

صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی دکانیں نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ (فوٹو: فلکر)
توانائی کی بچت کے لیے صوبہ سندھ اور پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز، دفاتر، گودام اور بیکری کی دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتوار کو اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، شادی کی تقریبات اور روشنیاں 10 بجے تک بند کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی صنعتی مراکز، ریستوران، کلب، پارک، سینیما، تھیٹرز ساتھ ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔
اس پابندی سے ایمبولینس سروس، طبی مراکز، ہسپتال، پیٹرول پمپ اور بس اڈے مستثنٰی ہوں گے۔
سنیچر کو پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بھی توانائی کی بچت کے اقدام کے طور پر تجارتی، کاروباری مراکز اور دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب میں بجلی کے بچت کی منصوبے پر پیر 20 جون سے عمل عمل درآمد شروع ہو گا۔ تجارتی اور کاروباری مراکز، دکانیں اور ریستوران رات کو جلد بند کر دیے جائیں گے۔
صوبہ سندھ میں بھی توانائی کے بحران سے نمٹنے کے اقدام کے طور پر شہروں میں بازار اور کاروباری مراکز رات نو بجے جبکہ شادی ہالز رات ساڑھے دس بجے بند کرنے کے فیصلے پر پہلے ہی عمل کیا جا رہا ہے۔ 
گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا تھا تاہم تاجر تنظمیوں نے حکومت کی جانب سے مارکیٹیں اور بازار جلد بند کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

شیئر: