Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج کے کافی شاپ میں جھگڑے پر مصری شہری گرفتار

مصری شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی حکام نے کہا ہے کہ ریاض کی کمشنری الخرج کے کافی ہاؤس میں کام کرنے والے ایک سعودی کے ساتھ  جھگڑے پر مصری شہری کو گرفتارکیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الخرج پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ مصری شہری کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔  وڈیو میں مصری شہری کو مقامی شہری کے ساتھ  جھگڑا کرتے دیکھا جا سکتا ہے‘۔
مصری شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
یاد رہے کہ الخرج میں کافی شاپ کی سعودی ملازم خاتون کے ساتھ بدزبانی اور دوسرے سعودی کارکن کے ساتھ  جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
الاخباریہ چینل نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایک غیرملکی کافی شاپ میں اپنا آرڈر جلد پورا کرنا کے لیے زور دیا۔
ملازم خاتون نے اس سے انتظار کے لیے کہا توغیرملکی ناراض ہوگیا۔
متاثرہ ملازم محمد الدوسری نے بتایا کہ غیرملکی کارکن نے کارکن خاتون کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

شیئر: