Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں قید پانچ برطانوی شہری رہا کر دیے گئے

بیان میں کہا گیا کہ ’برطانوی حکومت کو اس واقعے پر افسوس ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
برطانیہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حراست میں لیے گئے پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سیکرٹری خارجہ لز ٹریوس کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ برطانیہ نے افغانستان میں قید پانچ شہریوں کی رہائی یقینی بنائی ہے۔‘
برطانوی فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ’ان پانچ افراد کا افغانستان میں کوئی حکومتی کام نہیں تھا اور یہ ٹریول ایڈوائزری کی خلاف ورزی کر کے افغانستان گئے تھے۔ یہ ایک غلطی تھی۔‘
ان افراد کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ وہ کب گرفتار ہوئے اور انہیں کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
فروری میں حکومت نے بیان دیا تھا کہ برطانوی شہریوں کو افغانستان میں قید کیا گیا تھا اور اس حوالے سے طالبان کے ساتھ بات کی گئی۔
ان میں سے ایک صحافی اور کاروباری شخصیت پیٹر جوینال بھی تھے۔
اس سے قبل طالبان نے دو غیر ملکی صحافیوں کو رہا کیا تھا جن میں سے ایک برطانوی نشریاتی ادارے کا سابق ملازم تھے۔
فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’برطانوی شہریوں کی فیملیز کی ایما پر ہم ان کی طرف سے افغان ثقافت یا قانون کی خلاف ورزی پر معذرت کرتے ہیں، اور یقین دلاتے ہیں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’برطانوی حکومت کو اس واقعے پر افسوس ہے۔‘

شیئر: