Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’طلبی پر کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا‘ (فائل فوٹو: دفتر خارجہ)
پاکستان نے کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے متنازع بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر جمعرات کے روز کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔
کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔‘
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’اس موقعے پر کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔‘
ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ ’کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔‘
’یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ کینیڈا کے قانون ساز کو پاکستان کی سیاسی صورت حال کے بارے میں کس نے رابطہ کیا یا انہیں بریفنگ دی۔‘
یاد رہے کہ کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان زیریں کے رکن ٹام کیچ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی فوج کے خلاف ایوان میں تقریر کرتے ہوئے مختلف الزامات عائد کیے تھے۔

شیئر: