Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر مصری صدر سے ملاقات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

امیر قطر سات سال بعد مصر کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں( فوٹو قنا)
امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی جمعے کو سرکاری دورے پر مصری دارلحکومت قاہرہ پہنچے ہیں۔
مصری ایوان صدارت سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سات سال بعد اپنے پہلے دورے پر پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ ایئرپورٹ پر امیر قطر کا خیر مقدم کیا ہے۔

مصری صدر  نے قاہرہ ایئرپورٹ پر امیر قطر کا خیر مقدم کیا(فوٹو قنا)

مصری میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ دونوں رہنما سنیچر کو امریکی صدر جو بائیڈن کے متوقع دورہ مشرق وسطی سے قبل اہم علاقائی مسائل، اقتصادی اور سفارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔
 قطر کی جانب سے مصر میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد دو ماہ سے کم وقت میں یہ دورہ ہوا ہے جو مصر کی معیشت کے لیے ایک اور لائف لائن ہے جسے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دھچکا لگا ہے۔

شیئر: