Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کنگ کی سلمان خان کے ساتھ ’پیار، دوستی، اور بھائی گیری‘

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’ہم نے کرن ارجن کے بعد سے ایک ساتھ پوری مکمل فلم نہیں کی۔‘ (فوٹو: انڈین ایکسپریس)
بالی ووڈ کنگ کہلائے جانے اداکار شاہ رخ خان نے سنیچر کے روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوالات جوابات کے لائیو سیشن میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو پیار اور خوشی کا تجربہ قرار دے دیا۔
لائیو سیشن کے دوران ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے پوچھا تو شاہ رخ خان نے کہا کہ ’سلمان خان کے ساتھ کام کا کوئی تجربہ نہیں ہے، ان کے ساتھ صرف پیار، خوشی، دوستی اور بھائی گیری کا تجربہ ہے۔‘
’ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے بہترین رہا ہے، لیکن پچھلے دو سال بہت اچھے رہے ہیں، میں نے ان کی فلم میں کام کیا ہے، انہوں نے ’زیرو‘ میں کام کیا تھا، میں ٹائیگر 3 میں کام کروں گا۔‘
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’ہم نے کرن ارجن کے بعد سے ایک ساتھ پوری مکمل فلم نہیں کی ہے، ہم سال میں 4،5 دن اکٹھے کام کرتے ہیں۔ میں نے کبیر خان کے ساتھ کچھ رول کیے ہیں۔ سلمان نے میری فلم زیرو میں میرے ساتھ گانا بھی کیا تھا۔‘
شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ میں قریبی دوست مانے جاتے ہیں۔ دونوں سپر سٹارز اکٹھے کئی بار افطار پارٹیوں، شادیوں، اور گیم شوز میں دیکھے گئے ہیں۔
شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’سلمان خان میری فیملی کی طرح ہیں، وہ میرے بھائی جیسے ہیں، تاہم ہمیں نہیں پتا کہ بڑا بھائی کون ہے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

واضح رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہورہی ہیں، جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی 2023 میں ہی ریلیز کے لیے تیار ہے۔
سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں کیمیو رول کریں گے، جبکہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں کیمیو رول کریں گے۔
اس سے پہلے دونوں خان کرن ارجن، ہم تمھارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو جیسی فلموں میں مکمل اور کیمیو رول کرچکے ہیں۔

شیئر: