Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ نے اماراتی شہریوں کو ویزے سے استثنی دے دیا

’اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق فیصلے پر نفاذ نئے سال 2023 سے ہوگا‘ ( فوٹو: ٹریول)
برطانیہ نے اماراتی شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزے سے استثنی دے دیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق فیصلے پر نفاذ نئے سال 2023 سے ہوگا۔
برطانوی حکام نے کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ’ETA‘ سسٹم میں شامل کرلیا گیا ہے‘۔
’یہ نظام امریکہ اور کینڈا سمیت دیگر یورپی ممالک میں نافذ ہے جس کے تحت بعض ممالک کے شہریوں کو پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں‘۔
برطانوی حکام نے کہا ہے کہ ’امارات، برطانیہ کا اہم اور بنیادی شریک ہے جن کے درمیان متعدد مشترکہ مفادات ہیں‘۔
دوسری طرف برطانیہ میں اماراتی سفیر منصور بالہول نے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ویزے سے استثنی اماراتی شہریوں کے لیے بڑی سہولت ہے‘۔
’اس کے باعث اماراتی شہریوں کا سیاحت، علاج یا کام کے سلسلے میں برطانیہ آنا آسان ہوجائے گا‘۔

شیئر: