Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تعلیمی کمیشن نے سیول معاہدے پر دستخط کردیے

یہ تعلیمی ڈگریوں کے لیے ایک بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن معاہدہ ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کا ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن جس کی نمائندگی نیشنل سینٹر فاراکیڈمک ایکریڈیٹیشن اینڈ ایویلیوایشن کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں پہلا ادارہ ہے جو کمپیوٹنگ پروگرامز اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے سیول معاہدے پرعبوری دستخط کنندہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سیول معاہدہ پیشہ ورانہ کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیمی ڈگریوں کے لیے ایک بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن معاہدہ ہے جو اس کے دستخط کنندہ ممالک میں ایکریڈیٹیشن کے لیے ذمہ دار اداروں کے درمیان ہے۔
رکنیت کا مقصد رکن ممالک کے درمیان سیکھنے کی صلاحیتوں اور گریجویٹ نقل و حرکت کو بڑھانا ہے، نیز دنیا بھر میں کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے قومی مراکز سے تسلیم شدہ قومی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل افراد کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ عالمی سطح پر کوالٹی ایشورنس ایجنسیوں اور نیٹ ورکس کے ساتھ تعلقات کو بھی ترقی دے گا اور ساتھ ہی ایکریڈیشن میں بین الاقوامی بہترین طریقوں کو مقامی بنائے گا۔
اس سے مقامی اور عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروگراموں کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کمیشن کی پوزیشن میں اضافہ ہو گا۔
قومی مرکز برائے اکیڈمک ایکریڈیٹیشن اینڈ ایویلیوایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد بشمخ نے کہا کہ رکنیت اتھارٹی کو کئی طریقوں سے مدد دے گی جس میں کوالٹی ایشورنس نیٹ ورکس کے ذریعے تسلیم شدہ پروگراموں میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سرٹیفکیٹس کی باہمی شناخت شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کمیشن کو بین الاقوامی فورمز پر کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خصوصیات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
کمیشن کو ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے 2032 تک مکمل تسلیم شدہ درجہ بھی دیا گیا ہے۔

شیئر: