Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد اور پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے لیے کیا ہے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی گئی ہے۔
اتوار کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق فیصلے کا اطلاق آج (اتوار) سے ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے لیے کیا ہے۔ اس فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔ 11 جولائی سے دوکانوں کی بندش کے اوقات کار پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گے۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ مہینے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

شیئر: