Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کے طیارے میں تکنیکی خرابی، برسبین میں بحفاظت لینڈنگ

ترجمان کا کہنا ہے کہ برسبین میں طیارے کا معائنہ ہوگا( فوٹو امارات الیوم)
ایمریٹس کی دبئی سے آسٹریلیا جانے والی پرواز ای کے 430 نے تکنیکی خرابی کے باوجود برسبین میں بحفاظت لینڈنگ کی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ  کہ دوران پرواز طیارے میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ طیارہ برسبین ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔ تمام مسافر معمول کے مطابق طیارے سے اترے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ برسبین میں طیارے کا معائنہ ہوگا اور اس کے بعد  فیصلہ کیا جائے گا کہ پرواز جاری رکھی جاسکتی ہے یا نہیں۔ 
بیان میں کہا گیا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

شیئر: