Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس سے ساڑھے پانچ لاکھ افراد سفر کریں گے

ہفتے میں 2400 سے زیادہ پروازیں چلائی جارہی ہیں(فوٹو امارات الیوم)
امارات ایئر لائن (ایمریٹس) نے کہا ہے کہ  کورونا ایس او پیز کے خاتمے کے بعد مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔
موسم گرما کے دوران مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی تیاریاں کی ہیں۔ اس سال موسم گرما میں ریکارڈ تعداد میں لوگ سفر کریں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئرلائن نے بیان میں کہا کہ ’جون سے جولائی کے دوران امارات سے ساڑھے 5 لاکھ افراد سے زیادہ سفر کریں گے۔ بیشتر نے بکنگ کرالی ہے‘۔ 
امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ’ہفتے میں 2400 سے زیادہ پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ موسم گرما کے شیڈول میں اضافی پروازیں شامل ہوں گی‘۔
’ موسم گرما کے دوران ہر ہفتے دس لاکھ سے زیادہ نشستیں فراہم کی جائیں گی‘۔
ایمیریٹس نے مشورہ دیا کہ’ جو افراد اس سال موسم گرما میں سفر کرنا چاہتے ہیں پہلی فرصت میں بکنگ کرالیں‘۔
 اس سال موسم گرما میں امارات سے برطانیہ، قاہرہ،عمان، انڈیا کے نو شہروں، منیلا اور بیروت کی پروازیں مصروف ہوں گی۔ 
امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ’ امارات سے فیملیز بینکاک، استنبول، ویانا، زیورخ، نیس، پھوکٹ، سنگاپور، اوسلو، کوالالمپور،  برسبن، امریکہ کے مغربی ساحلی شہروں کا رخ کریں گے اور وہاں موسم گرما کی طویل تعطیلات گزاریں گے‘۔

شیئر: