Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عائشہ کی موت پر رویا‘، سوشل میڈیا پر مہوش حیات کیوں ٹرینڈ کررہی ہیں؟

مس مارول میں مہوش حیات نے عائشہ کا کردار ادا کیا ہے۔ (تصاویر: اے ایف پی)
ڈزنی کی امریکی منی سیریز ’مس مارول‘ میں فرحان اختر، فواد خان اور نمرا بچا سمیت متعدد پاکستانی اور انڈین اداکار کام کرتے ہوئے نظر آئے ہیں لیکن پاکستانی سوشل میڈیا پر زیادہ پزیرائی مہوش حیات کو مل رہی ہے۔
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر صارفین پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور فواد خان کو ان کی اداکاری پر سراہ رہے ہیں۔
مہوش حیات نے اس منی سیریز کی ایک قسط میں عائشہ کا کردار ادا کیا ہے اور فواد خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو خاصا پسند بھی کیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے مہوش حیات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ بات وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مس مارول کی یہ قسط سب سے زیادہ بہترین تھی۔ مجھے یہ بھی کہنا پڑے گا کہ میں عائشہ کی موت پر رویا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مہوش حیات بہت اچھی اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔‘

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی ایک ٹویٹ میں مہوش حیات کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اب تک ’مس مارول‘ کی پوری اقساط تو نہیں دیکھ پائے لیکن جو تھوڑا حصہ دیکھا ہے اس میں مہوش حیات اچھی لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف کو تو مہوش حیات کی اداکاری اتنی پسند آئی کہ انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ ’اگر مہوش حیات کو ہالی وڈ سے کام کی پیشکش نہیں آتی تو سمجھیں ہم بحیثیت معاشرہ ناکام ہو چکے ہیں۔‘
غیرملکی کامک رائٹر جوڈی ہاؤزر نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’مہوش حیات اور فواد خان اس دنیا کے خوبصورت ترین لوگ ہیں۔‘

حاجرہ الٰہی نامی صارف نے لکھا کہ ’مہوش حیات نے اپنا ہالی وڈ ڈیبیو مس مارول میں بطور عائشہ کیا اور وہ ستاروں کی طرح جگما رہی ہیں۔‘

خیال رہے اس سے قبل فواد خان اور مہوش حیات کسی بھی پاکستانی فلم یا ڈرامے میں ساتھ کام کرتے ہوئے نظر نہیں آئے۔ ’مس ماروال‘ واحد پراجیکٹ ہے جس میں دونوں نے پہلی مرتبہ ساتھ کام کیا ہے۔

شیئر: