Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حجاج کی خدمت کے لیے پہلی بار گرلز سکاوٹس بھی میدان میں

گرلز اسکاؤٹس پہلی بار ضیوف الرحمن کی خدمت کررہی ہیں۔ (فوٹو سبق)
ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی طالبات بھی امسال اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ حجاج کی خدمت میں پہلی بار شرکت کررہی ہیں۔  

اس کا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ (فوٹو سبق)

سبق نیوز کے مطابق ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکے ڈائریکٹرجنرل انجینئرعبداللہ ابراہیم کا کہنا ہے کہ کالج کی گرلز اسکاوٹس کا کردار معاشرے کی فلاح وبہبود کے لیے کافی اہم ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا امسال حج آپریشن میں ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے پہلی بار سینٹرکی گرلز اسکاوٹس بھی شرکت کررہی ہیں۔ گرلز اسکاوٹس کی یہ شرکت دراصل سعودی معاشرے کی اعلی اقدار وثقافت کی عکاس ہے۔ 

گرلز اسکاؤٹس ہسپتال آنے والے حجاج کی رہنمائی کررہی ہیں۔ (فوٹو سبق)

دریں اثنا گرلز اسکاوٹس پروگرام کی نگران سارہ بنت عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’حجاج کی خدمت کے لیے گرلز اسکاوٹس بھی پیش پیش ہیں۔ ہمارا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانا اور انہیں بہترین تربیت فراہم کرنا ہے۔ حجاج کی خدمت کے لیے گرلز اسکاوٹس بھی مثالی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آئندہ بھی حج کے موقع پرگرلز اسکاوٹس کی شرکت کو یقینی بناتے رہیں گے۔‘ 
انہوں نے مزید کہا ’امسال پہلی بار سینٹرکی گرلز اسکاوٹس کی خدمات فراہم کی گئی ہیں جو مکہ مکرمہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں مہیا کی گئی ہیں۔ گرلز اسکاوٹس ہسپتال آنے والے حجاج کی رہنمائی اور انہیں درست معلومات فراہم کرتی ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: