Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈائی کی سیڈان الیکٹرک گاڑی، ’ٹیسلا کا بھرپور مقابلہ کرے گی‘

 آئیونک 6 کی قیمت ساڑھے پانچ کروڑ سے ساڑھے چھ کروڑ وان کے درمیان ہو گی : فوٹو ہنڈائی
جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی ہنڈائی نے اپنی پہلی الیکٹرک سیڈان کار متعارف کرا دی ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ اس سے مارکیٹ پر ٹیسلا کی برتری میں کمی آئے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو متعارف کروائی جانے والی سیڈان آئیونک 6 نامی گاڑی بھی انہی 31 ماڈلز میں سے ایک ہے جو ہنڈائی موٹرز اور اس سے منسلک کمپنی کِیا موٹرز متعارف کر رہی ہے، ان میں سے دیگر ماڈلز 2030 تک مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
سیڈان آئیونک 6 کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کو بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں لایا جا رہا ہے جو کہ ٹیسلا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ماڈل تھری سیڈان کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔
گاڑیوں کی صنعت پر نظر رکھنے والے ادارے ایس این ای ریسرچ کے مطابق ہنڈائی اور کِیا اس سال جنوری سے مئی تک عالمی سطح پر (چین کو چھوڑ کر) الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس دوران مارکیٹ میں کمپنیوں کے شیئرز مشترکہ طور پر 13 اعشاریہ پانچ رہے جو ٹیسلا سے 22 فیصد کم تھے۔
 لانک 6 کی قیمت ساڑھے پانچ کروڑ سے ساڑھے چھ کروڑ وان کے درمیان ہو گی۔
انجن انویسٹمنٹ اینڈ سکیورٹیز نامی ادارے سے وابستہ تجزیہ کار لی جائے کہتے ہیں کہ آئیونک 6 الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قیمت اور لانگ ڈرائیونگ رینج کے لحاظ سے ٹیسلا کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔‘

 آئیونک سکس کی قیمت ساڑھے پانچ کروڑ سے ساڑھے چھ کروڑ کے درمیان ہو گی (فوٹو: روئٹرز)

ان کا مزید کہنا تھا چونکہ ٹیسلا نے قیمتیں بڑھائی ہیں اس لیے لانک سکس اس صورت حال کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
نئی گاڑی کے حوالے سے ہنڈائی کا کہنا ہے کہ اس کی ڈرائیونگ رینج تقریباً چھ سو دس کلومیٹر ہو گی جو کہ آئیونک فائیو کراس اوور کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔‘
ہنڈائی کے نائب صدر کم یونگ وہا کا کہنا ہے کہ ‘ہم وہی بیٹری (سیل) استعمال کر رہے ہیں تاہم ہم نے ہر پیک میں تعداد بڑھائی ہے جس سے توانائی میں اضافہ ہوا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیونک سکس اسی سال جنوبی کوریا اور امریکہ میں دستیاب ہو گی اور اس کو سال آخری تین ماہ کے دوران مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

شیئر: