Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد رضا میر کی نیٹ فلکس پر انٹری،‘ ’خوشی کی حد نہیں‘

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے نیٹ فلکس پر اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ احد رضا میر نے نیٹ فلکس کے نئے شو ریذیڈنٹ اِیول میں کردار ادا کیا ہے۔
جمعرات کے روز نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہارر سائی فائی نوعیت کی ریذیڈنٹ اِیول نامی سیریز میں ارجن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ نیٹ فلکس کے لیے احد رضا میر کی پہلی سیریز ہے۔
ریذیڈنٹ اِیول کی کہانی ایک خطرناک وائرس کے پھیلنے کے کئی سال بعد ہونے والی تباہی کے گرد گھوتی ہے جس میں ایک خاتون وائرس سے متاثرہ مخلوق کے خلاف لڑائی لڑتی ہے۔
ریذیڈنٹ اِیول کے ساتھ احد رضا میر برطانوی ٹی وی سیریز ورلڈ آن فائر کے دوسرے سیزن میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
ویب سیریز ورلڈ آن فائر کی کہانی دوسری جنگِ عظیم میں ہونے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔   
احد رضا میر اس  سے  پہلے پاکستانی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔
احد رضا میر ہم تم، عہد وفا، یہ دل میرا، آنگن اور یقین کا سفر جیسے سُپرہٹ ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
ںیٹ فلکس کے شو ریذیڈنٹ اِیول میں احد رضا میر کو دیکھ کر ان کے مداح خوش نظر آرہے ہیں۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احد رضا میر کے لیے تعریفی کلمات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اشیتھا نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’احد رضا میر کو کافی دیر بعد سکرین پر دیکھنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے، میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔‘
ٹوئٹر صارف زینب کہتی ہیں کہ ’احد تم نے تمام کردار بخوبی نبھائے ہیں، بطور ارجن بترا تمھاری اداکاری واہ، ہمیں اسی طرح تُم پر فخر کرتے رہیں۔‘
پی نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ’ارجن بترا کے مختلف رُوپ، ہمیں آپ پر فخر ہے احد، ہم آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔‘
 

 

شیئر: