Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے لیے عمرہ پرمٹ کی کم از کم عمر کتنی؟

عمرہ پرمٹ کے لیے بچے کی عمر پانچ سال ہونا ضروری ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے  کہ عمرہ پرمٹ کے اجرا کے  لیے امیدوار کا کم ازکم پانچ سال کا ہونا ضروری ہے بشرطیکہ وہ کورونا میں مبتلا نہ ہوا ہو یا کورونا وائرس کے مریض سے ملنا جلنا نہ  ہوا ہو۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے  کہا ہے کہ بچے بھی اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کے ساتھ مسجد الحرام  میں نماز کے لیے آسکتے ہیں البتہ عمرہ پرمٹ کے لیے بچے کا کم از کم پانچ سال کا ہونا ضروری ہے شرط یہ بھی ہے کہ وہ بچہ کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہوا ہو یا کورونا کے مریض سے ملنا جلنا نہ ہوا ہو۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر  مذکورہ وضاحت مقامی شہری کے استفسار پر جاری کی ہے۔ دریافت کیا گیا تھا کہ کیا پانچ سال سے کم عمر کے بچے عمرے پر حرم شریف آسکتے ہیں؟
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: