Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کے ساتھ  کھڑے رہنے پر شاہ سلمان اور ولی عہد کے شکر گزار ہیں: محمود عباس

فلسطینی صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ (فوٹو العربیہ)
فلسطینی صدر محمود عباس  نے اتوار کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا فلسطینی عوام کے ساتھ  کھڑے رہنے اور یکجہتی کے اظہار پر دلی شکریہ ادا کیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فلسطینی صدر نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے نام  شکریہ کے الگ الگ پیغامات  ارسال کیے۔ انہوں نے جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ کے دوران فلسطینی عوام کے قومی حقوق کی حمایت جاری رکھنے اور مبنی برانصاف فلسطینی کاز کی تائید و حمایت کرنے نیز اسرائیل کے  غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے کا عزم  ظاہر کرنے اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنوانے کی مہم  جاری رکھنے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
فلسطینی صدر نے فلسطینی کاز سے متعلق  غیر متزلزل موقف کے اظہار پر جدہ سربراہ کانفرنس میں شریک برادر ممالک کا  بھی شکریہ ادا کیا۔
فلسطینی صدر نے شاہ سلمان کے نام پیغام میں تحریر کیا کہ ’جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ کی کامیابی پر آپ کو برادرانہ دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس میں امریکہ، جی سی سی ممالک، مصر، اردن اور عراق شریک ہوئے‘۔
فلسطینی صدر نے جدہ سربراہ کانفرنس کے نتائج اور اہم اہداف پر قدرومنزلت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کانفرنس کی بدولت عرب دنیا میں امن و استحکام اور معیشت مضبوط ہوگی اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کا قائدانہ کردار آگے بڑھے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: