Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وراٹ کوہلی کی پنجابی گانے پر ورزش، کیرئیر کو لے کر اتنا ہی چِل ہونا ہے

وراٹ کوہلی خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کو معمول رکھتے ہیں (فائل فوٹو: کوہلی، انسٹاگرام)
انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر وراٹ کوہلی دنیائے کرکٹ کے سب سے فٹ کرکٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ فٹنس کے لیے اپنی کوششوں کو خود تک ہی نہیں رکھتے بلکہ اسے دوسروں تک بھی پہنچاتے رہتے ہیں۔
وراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے جم اور ورزش کی وڈیوز وقتا فوقتا سامنے آتی رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وراٹ کوہلی نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پنجابی گانے ’مُنڈیا تو بچ کے رہیں‘ پر ناچنے کے انداز میں ورزش کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے ساتھ وراٹ کوہلی نے لکھا کہ ’کافی دیر سے یہ التوا کا شکار تھی لیکن شاید ابھی بھی اتنی دیر نہیں ہوئی۔‘
وراٹ کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو دیکھنے والوں نے ان کی فٹنس کو سراہا تو کرکٹ کے میدان میں بھی کچھ ایسی ہی کارکردگی دکھانے کی امید کی۔
بالی وڈ اداکار ورن دھون نے اپنے تبصرے انہیں ’منڈا‘ کہا تو شبھم نے مشورہ دیا کہ بس کیرئیر کو لے کر اتنا ہی چِل ہونا ہے۔‘
پاؤل نے کوہلی کے انداز بےنیازی کو موضوع بناتے ہوئے لکھا کہ ’آگ لگے بستی میں، وراٹ بھیا مستی میں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ادھر ہم ڈپریشن میں جارہے ہیں اور آپ ناچ رہے ہو۔‘
ناگر نے کوہلی کی کرکٹ فٹنس پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا کہ ’سنچری کافی دیر سے التوا کا شکار، بلکہ اب تو کافی لیٹ ہو گئی ہے۔‘

شیئر: