غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر شہری گرفتار
ہفتہ 23 جولائی 2022 11:08
’شہری کی گاڑی میں سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے والے 12 افراد سوار تھے‘ ( فوٹو: المدینہ)
جازان ریجن سیکیورٹی فورس نے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شہری کی گاڑی میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے والے 12 افراد سوار تھے۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’الدائر کمشنری میں ایک گاڑی شک کی بنیاد پر روکا گیا جس میں متعدد مشکوک افراد سوار تھے‘۔
’تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ یہ ایتھوپی اور صومالی تارکین ہیں جن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں‘۔
’مذکورہ افراد کو محکمہ ترحیل کے حوالے کیا گیا جبکہ گاڑی کے مالک شہری کو پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر شہری کو 15 سال قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔